ریکوڈک کیس، ریفرنس میں نامزد 4ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
کوئٹہ; بلوچستان ہائی کورٹ نے ریکو ڈیک بدعنوانی ریفرنس میں نامزد 4 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریکوڈک منصوبہ بدعنوانی ریفرنس میں نامزد کیپٹن (ر) فرید الدین احمد زئی، شہباز خان مندوخیل، باری داد، اور محمد طاہر کی طرف سے کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور ولی خان ناصر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے چاروں ملزمان کی گرفتاری سے قبل درخواست ضمانت منظور کرلی۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے ریکوڈیک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہچانے پر حکومت بلوچستان کے سابقہ عہدیداران سمیت 26 افراد کے خلاف پیچیدہ اور تاریخی ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا تھا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد 26 ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 18 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی


