حکومت اپنے ووٹرز ، سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی ہے ،خواجہ آصف
سیالکوٹ :پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر تو بوجھ بنی ہے یہ اپنے ووٹرز سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جس وزیر نے مریم نواز کے متعلق جو زبان استعمال کی ہے ان لوگوں سے گلا کرنا نہیں بنتا،کیونکہ ان سب کا مجموعہ بنایا جائے تو انکا لیڈر عمران خان بنتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مریم بہادری کیساتھ باپ کا بیانیہ لے کرنکلی ہے، اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پی ڈی ایم متحد رہےگی، ہمارا ایجنڈا اختلافی نہیں،آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگزرتے دن کیساتھ منزل کے قریب آرہے ہیں، حکومت کمزور ہورہی ہے۔
Load/Hide Comments


