یو این واچ نامی این جی او کو اسرائیل فنڈ دیتا ہے، شیری مزاری
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا ہے کہ یو این واچ نے وزیراعظم پر براہ راست حملہ کیا، ہمیں اسرائیلی لابیوں کی طرف سے ایسی سازشوں کی توقع تھی۔اتوار کو نجی ٹی وی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیری مزاری نے کہا کہ یو این واچ ایک نجی اور غیر سرکاری تنظیم (این جی او)ہے جس کی فنڈنگ اسرائیل کرتا ہے، یہ این جی او اب اسرائیل کا ہتھیار بن چکی ہے جسے وہ اپنی مرضی سے استعمال کررہا ہے کیونکہ اس این جی او کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بات میں وزن ہے، عالمی سطح پر پہلی بار مضبوط موقف اپنایا گیا ہے، اسی وجہ سے ان کی بات دنیا اور مسلمان ممالک نے غور سے سنی اس لیے ایسا ردعمل بھی آیا۔
Load/Hide Comments


