بارکھان، انور کھیتران کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار
بارکھان:فرنٹیئر کور بلوچستان اور بارکھان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سماجی کارکن انور جان کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او بارکھان جلیل مری کے مطابق گزشتہ روز ایف سی اور پولیس نے بارکھان میں کارروائی کے دوران سماجی کارکن انور کھیتران کے قتل میں ملوث ایک ملزم آدم خان کو گرفتار کرلیا۔ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


