پنجگور زون کے نام پر منعقد ہونے والاجنرل باڈی اجلاس غیر آئینی ہے،بساک
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی پنجگور زون کے صدر شاہنواز بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجگور زون فعال ہے اور تنظیم کے مرکز کی پابند ہے۔کچھ عناصر سوشل میڈیا میں تنظیم کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث ہو کر تنظیمی ساخت کو متاثر کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ایسے عناصر جو تنظیم میں انتشار پھیلا کر ممبران میں تنظیم کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں
تنظیم ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرئے گی۔
شاہنواز بلوچ نے مزید کہا کے سوشل میڈیا کی توسط سے پتہ چلا کہ کچھ عناصر نے زون کے نام پر جنرل باڈی اجلاس منعقد کرکے نئی کابینہ کی تشکیل کا بیان جاری کیا جس میں نہ کوئی صداقت ہے اور نہ ہی ایسے عمل سے پنجگور زون کا تعلق ہے-یہ بیان ان عناصر کی طرف سے جاری کیا گیاہے جو تنظیم میں انتشار اور طالب علمون کو تقسیم در تقسیم کی سازشون کو تقویت فراہم کر رہے ہیں-
پنجگور زون فعال اور منظم ہے اور اسکے تمام زونل عہدیدار تنظیم کے مرکزی پالیسیون اور پروگرام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور تنظیم کے مرکز کے ساتھ مل تنظیم کو مزید فعال اور منظم کریں گے-
شاہنواز بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ پنجگور زون کے نام پر منعقدہ جنرل باڈی اجلاس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں کیونکہ کچھ عناصر تنظیم کے نام کو استعمال کرکے تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں-تنظیم کسی کو یہ اجازت نہیں دیگی کہ وہ تنظیم کے نام کو استعمال کرکے اپنے مقاصد کی تکمیل کریں


