مجسٹریٹ کے ذریعے کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے، مرتضی وہاب

کراچی:ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کیپٹن(ر)صفدرکے معاملے پر3درخواستیں دائرکی گئی ہیں، مجسٹریٹ کے ذریعے کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور قیادت سے مشاورت کرکے سندھ حکومت درخواست کافیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی جی واقعے سے متعلق رپورٹ مکمل ہوئی اچھی بات ہے، رپورٹ میں اعلان کردہ چیزوں کاخیرمقدم کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں