کرونا وائرس سے ریال میڈرڈ لورینزو سانز چل بسے

لاہور: کرونا وائرس سے کھیلوں کے میدان میں پہلی شخصیت کی موت واقع ہو گئی، اسپینش فٹبال لیگ ریال میڈرڈ کے76سالہ سابق صدر لورینزو سانز چل بسے۔لورینزو سانز کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر کی، ریال میڈرڈ کے سابق صدر 1995 سے 2000 تک اس عہدے پر رہے۔ ان کے انتقال پر فٹبال پلیئزز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ فینز نے بھی ان کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں