انتقام کا وقت جلد گزر جائے گا، نواز شریف اور شہباز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پراپنے بڑے بھائی پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے انکی کمر کی تکلیف بارے پوچھا جبکہ شہباز شریف نے بھی بھائی سے ان کی صحت بارے آگاہی حاصل کی۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی کا حوصلہ بڑھایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، میں ٹرائل کا سامنا کروں گا۔ نواز شریف کا کہنا تھاکہ انتقام کا وقت جلد گزر جائے گا۔
Load/Hide Comments


