کوئٹہ کے تمام ٹریفک سگنل خراب ہوگئے

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارلحکوت کوئٹہ ملک کا واحد شہر ہے جہاں سارے کے سارے ٹریفک سگنل خراب ہے،سردی ہو یا گرمی بارش ہو برفباری ٹریفک پولیس اہلکار ہی رش اور ٹریفک کے روانی کیلئے مصروف عمل نظر آتے ہیں،حالانکہ ترقی یافتہ ممالک میں تمام ٹریفک برقی اشاروں پر چلتی ہے،جدید کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کرنے والوں کو جرامانے کی کاپی انکے ایڈرس پر پہنچائی جاتی ہے،لیکن پاکستان کا واحد شہر کوئٹہ ہے جہاں کوئی ٹریفک سگنل کام نہیں کرتا اس حوالے سے کئی مرتبہ وزیراعلیٰ اور ایس ایس پی ٹریفک کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کروائی گئی لیکن اب تک نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں