کوئٹہ ، پولیس کی گاڑی پر بم حملہ 3 اہلکاروں سمیت 5 زخمی

کوئٹہ؛کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں آر آر جی کے 3اہلکاروں سمیت5افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں آر آر جی کے 3اہلکارزوہیب،سعادت، دلاور اور 2دکاندار محمدا سماعیل اور عصمت اللہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتا ل پہنچادیا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں