پاکستان پانی کی قلت کے شکار ممالک کی فہرست میں شامل

اسلام آباد:پانی کے عالمی دِن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان پانی کی قلت کے شکار ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ پاکستان اپنے دریاوں میں ا?نے والے سالانہ پانی کا صرف 10 فیصد ذخیرہ کر سکتا ہے جبکہ دنیا میں پانی ذخیرہ کرنے کی اوسط صلاحیت 40 فیصد ہے۔چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک چوتھائی کم ہو گئی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ 1976 ء میں ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 16 اعشاریہ 26ملین ایکڑ فٹ تھی، جو کم ہو کر اب 13 اعشاریہ 68ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے۔چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے کہا کہ پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لئے واپڈا نے ایک مربوط پروگرام تشکیل دیا ہے، جس کے مطابق قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان کے تحت منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں