غیر سیاسی حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی و بیروزگاری کے دلدل میں دھکیل دیا ہے،عطامحمد بنگلزئی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطا محمد بنگلزئی ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گروہ کو سیاسی جماعت کا نام دیتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی کے زریعے عوام پر حکمرانی کرنے کیلئے مسلط کیا گیا۔عوام کی رائے پر قدغن لگا نے والے نااہل و غیر سیاسی حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی بیروزگاری کے دلدل میں ڈال دیا۔کوئٹہ میں کرپشن و کمیشن کیلئے کڑوروں روپے ریلیز کیے گئے۔نیشنل پارٹی کے کارکن تنظیمی عمل کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت کی ناقص کارکردگی اور عوام دشمن پالیسیوں کو عوام میں اجاگر کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم ٹان عیسی نگری یونٹ میں تنظیمی سرگرمیوں کے سلسلے میں تنظیم سازی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھا۔اور اتفاق رائے سے اسماعیل تنولی کو یونٹ سیکرٹری اور باقی ارکان کو منتخب کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاہدین نے کہا کہ سیاسی عمل میں تنظیم کا بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔تنظیم نظم و ضبط،تربیت اور کارکنوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔نیشنل پارٹی اپنی تنظیمی ساخت اور ڈسپلن کے بدولت منفرد ہے جو سیاسی کارکنوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر انکو قیادت کی سطح پر پہنچاتا ہے۔ نیشنل پارٹی کی جمہوری عمل کی وجہ سے کارکن پارٹی کی قیادت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عوام کو بے یارومدگار چھوڑا گیا۔عوامی سماجی مسائل نے علاقوں کو مشکلات و مصائب کا شکار کردیا ہے۔گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں۔تعلیمی داروں کو برباد کردیا گیا۔اداروں میں پسند وناپسند و اقربا پروری کو پروان چڑھا کر تباہ کیا گیا ہے۔کرپشن و کمیشن عروج پر ہے رہنماوں نے کہا کہ عوام آج نیشنل پارٹی کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں پارٹی کارکن عوام سے رابطے میں رہے اور ان کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔


