وزیراعظم عمران خان بہت جلد شمالی بلوچستان کا دورہ کرینگے، نورمحمد دمڑ

ہرنائی:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ گوادر سمیت بلوچستان کے تمام علاقوں میں عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بلوچستان حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہیں تربت،گوادر سمیت بلوچستان کے پسماندگی کے ذمہ دار نام نہاد قوم پرستوں جماعتیں ہے وزیراعظم عمران خان بہت جلد پشتون بیلٹ (شمالی)بلوچستان کا دورہ کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گوادر میں وزیراعلیٰ جام کمال کے ہمراہ گوادر میں نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم کو بذریعہ پائپ لائن تمام گھروں کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کے دور دراز دشوار علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا گیا ہے جن کی تکمیل سے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے عوام کااجتماعی مسائل حل ہونگے اور عوام موجودہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہونگے انہوں نے کہاکہ شاہد تاریخ میں پہلی بار ملک کے وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی وزیراعلیٰ صوبائی کابینہ کے ہمراہ صوبے کے دور دراز دشوار علاقوں میں جاکر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تمام علاقوں کی ترقی وخوشحالی وزیراعلیٰ بلوچستان کا وژن ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور بڑے پیمانے پر بڑے بڑے پروجیکٹ شروع کرنے کی وجہ سے نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتیں حواس باختہ ہوکر حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے زریعے صوبے کے عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں کیونکہ اب 21 ویں صدی ہے انٹرنیٹ کادورہے صوبے کے عوام باشعور ہے اور عوام کو ان نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتوں کی اصلیت کا پتہ چل چکا ہے اس لئے اب عوام انکے جھوٹے نعروں کے پیچھے جانے والے نہیں ہے بلکہ عوام نے تو صوبے کے تباہی و بربادی کے دہانے پر کھڑا کرنے والے ان مسترد شدہ جماعتوں کو25 جولائی2018 ء کے عام انتخاب میں ووٹ کے زریعے مستردکرکے بی اے پی کے امیدواروں کو ووٹ دے کربھاری مینڈیٹ سے کامیاب کراکر بی اے پی پر بھر اعتماد کااظہار کیا انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اندر بغاؤت کاآغاز ہوچکا ہے پی ڈی ایم کی اتحاد زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی مسلم لیگ ن کا تو بلوچستان سے صفایا ہوچکا ہے اب جمعیت علماء اسلام کی باری ہے جلد اس سے بھی محب وطن رہنماء اپنے راہیں الگ کرنے والے ہے انہوں نے کہاکہ کوئی محب وطن پاکستانی ملک اور ملک کے مقدس اداروں کے خلاف ایک بات بھی برداشت نہیں کرسکتے ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتیں ایک جانب ملک کے مقدس اداروں کے خلاف جلسوں میں تقریریں کرتے ہے اور بیک ڈور میں اسی ادارے مدد طلب کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے صوبائی حکومت کااولین ترجیحی صوبے میں امن ومان کے قیام بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار کی فراہمی سرکاری اداروں کی فعالی صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرناہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے دورہ تربت کے دوران صوبے کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور پشتون بیلٹ (شمالی) بلوچستان کا دورہ کرنے کے عوت دی جو وزیراعظیم عمران خان نے قبول کرتے ہوئے بہت جلد شمالی بلوچستان پشتون بلیٹ کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں