نواب شاہ، لاپتا ہونے والی 13 سالہ لڑکی کی لاش کھیت سے برآمد

نوابشاہ :نواب شاہ سے گزشتہ روز لاپتا ہونے والی 13 سالہ لڑکی کی لاش کھیت سے مل گئی ہے۔پولیس کے مطابق گاؤں میر حسن رند سے گزشتہ روز 13سالہ نمرہ لاپتا ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق 13 سالہ نمرہ کی لاش مکھی گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ملی ہے، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لڑکی کے والدین کے مطابق ان کی کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں