ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 کھرب 99 ارب 70 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 کھرب 99 ارب 70 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 6 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے لئے 75 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 11 ارب 12کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے13 ارب 2 کروڑ جبکہ این ایچ اے کے لئے 53 ارب 43 کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے 23 ارب 3 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 43 ارب 26 روڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 2 ارب 15 کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 2 ارب 55 کروڑ 94 لاکھ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ریلویز ڈویژن کے لئے 11 ارب 75 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 6 کروڑ 75 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے ایک ارب 77 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب 32 کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 17 کروڑ 50 لاکھ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے 9 کروڑ 73 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔
صحت ڈویژن کے لئے 6 ارب 88 کروڑ 58 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 6 ارب ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے 2 کروڑ 69 لاکھ، میری ٹائم افیئر ڈویژن کے لئے 69 کروڑ 94 لاکھ، لا اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 49 کروڑ 57 لاکھ اور داخلہ ڈویژن کے لئے 7 ارب 37 کروڑ جاری ہوئے۔
بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 46 کروڑ 47 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 2 ارب 71کروڑ 27 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے15 کروڑ 54 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے40کروڑ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12کروڑ 80 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے4 ارب36 کروڑ 84 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے14 ارب 4کروڑ، فارن افیئرز ڈویژن 51 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 32 ارب 34کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے2 ارب 23کروڑ 80 لاکھ جاری کئے گئے ہیں۔
سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 14کروڑ 14 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 78 کروڑ95 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 33 کروڑ ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 12کروڑ73 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 2 ارب50 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 5کروڑ17 لاکھ، کابینہ ڈویژن کےلئے38 ارب 22 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے4 کروڑ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 54کروڑ 88 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں