کوئٹہ شہر کچہرہ دان میں تبدیل، پرسان حال کوئی نہیں
کوئٹہ: کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناقص کاکردگی نے شہر کو کچہرہ دان میں تبدیل کردیا،شہر کی شاہراہوں اور گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے دو دن قبل ہونے بارش کا گندہ پانی تاحال تک سڑکوں پر موجود،،میٹرو پولیٹن کا رپوریشن کا صفائی پر مامور عملہ غائب ہوگیاہے،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے بعد صفائی کی حالت ابتر ہوگئی ایڈمنسٹریٹر کی عدم دلچسپی کے باعث شہر میں جا بجا کچہرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں خاص طور پر شہر اورنواحی علاقوں بروری روڈ،سبزل روڈ،سیٹلائٹ ٹاون،ہدہ منو جان روڈ، سریاب روڈ، میکا نگی روڈ، کاسی روڈ، کچرہ روڈ، پشتون آباد، رئیسانی ٹاون میں صفائی نہ ہونے سے نہ صرف کچرے کے ڈھیر موجود ہیں بلکہ کچرہ نالیوں میں جانے سے نالیاں اور نالے ابل رہے ہیں رہی سہی کسر دو روز قبل ہونے والی بارش نے پوری کردی نکاسی اب کا نظام خراب ہونے سے بارش کا پانی ابھی تک شہر کی سڑکیں اور گلیاں میں موجود ہے دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ صفائی کی صورتحال بہتر نہیں بنا پایا ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی کارکردگی کو بہتر اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کرے


