گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ بھی الیکشن ہار گئے
گلگت :گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ حفیظ الرحمان الیکشن ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق حافظ حفیظ الرحمان جی بی اے 2 گلگت ٹو سے (ن) لیگ کے امیدوار تھے اور اس حلقے سے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان 6696 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور پی پی کے جمیل احمد 2 ووٹوں کے فرق سے 6694 ووٹ لے کر انتخاب ہارے جب کہ حافظ حفیظ الرحمان تیسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے 3965 ووٹ لیے۔اس سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ کو جی بی اے 7 اسکرودو ون سے پی ٹی آئی امیدوار محمد ذکریا نے شکست دی،محمد ذکریا کو 5288 ووٹ ملے اور مہدی شاہ 4140 ووٹ لے سکے۔
Load/Hide Comments


