گلگت،الیکشن نتائج کیخلاف پیپلز پارٹی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا
گلگت:گلگت بلتستان کے الیکشن کے نتائج کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا دھرنا تیسرے روز بھی گلگت میں جاری رہا،الیکشن نتائج کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان گلگت کے ڈی سی چوک پر دھرن دیئے بیٹھے ہیں،شدید سردی کے باوجود ڈی سی آفس کے باہر کارکنان بڑی تعداد میں دھرنے میں شریک ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے مطابق مختلف حلقوں میں پیپلز پارٹی کو دھاندلی سے ہرایا گیا ہے،جی بی اے 2کا نتیجہ راتوں رات تبدیل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


