حکومت کو احتساب عدالت میں کورونا کیسوں کا نوٹس لینا چاہیے، احسن اقبال

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو احتساب عدالت میں کورونا کیسوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ یہ حکومت صرف اپوزیشن کو کورونا کے ساتھ لگاتی ہے،جہاں انکا اپنا اختیار ہے وہاں انکے کوئی انتظامات نہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ اگر رجسٹرار احتساب عدالت نے خط لکھا تھا تو حکومت کو چاہیے تھا فوری اقدامات کیے جاتے۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کو احتساب عدالت میں کورونا کیسوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اگر سنجیدہ ہے تو اسے چاہیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں رش والی جگہ ہو اور ایسے سرکاری دفاتر وہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہاکہ بلاآخر ڈھائی سال بعد نیب نے ریفرنس دائر کر دیا،جب میں جیل کاٹ کر بھی واپس آگیا تو نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ دنیا اس بات پر ہنسے گی کہ نوجوانوں کیلئے بنائے گراؤنڈ پر کیس بنایا گیا، میرے اوپر کوئی کرپشن کا الزام نہیں اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا، پاکستان کا پہلا جدید سپورٹس کا پراجیکٹ لگایا گیا۔احسن اقبال نے کہاکہ ہم پر الزام ہے تعمیر کا لیکن جنہوں نے اسے برباد کیا اس کا کون حساب دے گا، کروڑوں روپے کا سامان جو باہر منگوایا گیا تھا وہ برباد ہو گیا ہے، نیب کی صورت میں پاکستان کو برباد کر رہا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ نیب کا سایہ جس منصوبہ پر پڑتا ہے وہ برباد ہو جاتا ہے، آج پاکستان کی بیوروکریسی کسی منصوبے کی اجازت دینے سے گھبراتا ہے، آج پاکستان نیب گردی اور سیاسی بحران کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، میرے مقدمہ لائیو کیمروں کے سامنے ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے۔احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم نے خود کچھ کیا نہیں لیکن دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کے چمپئن بن گئے ہیں، موجودہ حکومت ہمسائے کی بکری مارنے کی سوچ سے کام کر رہے ہیں، ایک وزیر نے الزام لگایا کہ سی پیک ملتان منصوبے میں 70 ارب کی کرپشن ہوئی لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، آج تک ایک روپیہ کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی۔ احسن اقبال نے کہاکہ یہ 100 سال بھی بیٹھے رہیں مزید ملک کو برباد کریں گے، ان کو جواب دینا پڑے گا، 2018 میں ترقی کرتے ملک کو بربادی کی طرف لے کے گئے، اس حکومت نے ملک کو قرضوں کے دلدل میں ڈال دیا ہے، 2017،18 میں ملک عالمی ڈیسٹینیشن بن گیا تھا،عالمی دنیا انوسٹمنٹ کرنا چاہتی تھی۔احسن اقبال نے کہاکہ ایک وزیر کے بیان سے پوری ایوی ایشن کو برباد کر دیا گیا،پی ڈی ایم اس سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں