پیپلز پارٹی کی (ن) لیگ کو وفاق کی بجائے پنجاب اور بلوچستان میں تبدیلی لانے کی تجویز
لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت ہونے کی وجہ سے ملک میں نئے انتخابات کی بجائے آئین میں رہتے ہوئے پنجاب اور بلوچستان میں تبدیلی کی خواہاں ہے اور اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کو تجویز بھی دیدی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو تجویز دی ہے کہ وفاق کی بجائے پنجاب اور بلوچستان پر توجہ مرکوز کریں۔ پنجاب میں ووٹوں کا فرق بہت کم ہے اور تحریک عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے مسلم لیگ (ن) کو دی جانے والی تجویز کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنما حکومت کے خلاف سخت موقف رکھنے کی وجہ سے نئے انتخابات چاہتے ہیں لیکن کچھ رہنما اس کے مخالف بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے مشاورت کر کے پیپلز پارٹی کو جواب دے گی۔
Load/Hide Comments


