خوشحال بلوچستان نیشنل پارٹی کا مقصد ہے، کہدہ اکرم دشتی

تربت :نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اورسینیٹر کہدا محمد اکرم دشتی و دیگر قائدین نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک تحریک کا نام ہے جو ایک طویل سفر طے کرکے آج بلوچستان کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے اور بہتر انداز میں ملک و قوم کی نمائندگی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا مقصد خوشحال بلوچستان ہے عملی میدان میں نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں تعلیم پرخصوصی توجہ دی، امن و امان بحال کی، سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کی، کاروبار کو تقویت دی، زراعت کو فروغ دی، ہسپتالوں کو اضافی فنڈز دینے کے ساتھ ساتھ بے شمار ترقیاتی کام کئے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنا قومی فرض نبھائیں.اس موقع پر جمعدار شاہی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی قیادت تجربہ کار اور قابل بھروسہ ہے جنہوں نے ہمیشہ ایمانداری اور مخلصی کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے، دیگر پارٹیوں کے پاس عوامی فلاح و بہبودی کے لیے نہ کوئی موثر پروگرام ہے اور نہ ہی عوامی مسائل انکی ترجیحات میں شامل ہیں سوائے زبانی جمع خرچی کے وہ لوگوں کو کچھ نہیں دے سکتے انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے تمام خاندان اور ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل سے استعفیٰ دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور عنقریب ڈڈے کے گھر گھر میں نیشنل پارٹی کا پیغام عام کریں گے اس موقع پر نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی صدر محمد جان دشتی، تحصیل دشت صدر کہدا عزیز احمد دشتی،تحصیل نائب صدر حاجی شوکت دشتی، سینئر رہنما ڈاکٹر سجاد دشتی، چاکر دشتی اور رفیق احمد موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں