ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نعرہ اب گھر گھر پہنچ چکا ہے‘ مریم نواز
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملتان اور اوکاڑہ ڈویژن کے عہدیداروں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کااجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پرسیکرٹری جنرل احسن اقبال،پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان، جنرل سیکرٹری اویس لغاری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ،سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 30 نومبر کو ملتان میں جلسے کے انعقاد کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نعرہ اب گھر گھر پہنچ چکا ہے۔ پی ڈی ایم کی تحریک سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


