تربت میں لشکر خراسان اور ٹی ٹی پی کا وجود نہیں، ہم لاتعلق ہیں، میر یاسر، بہرام رند،مفتی شاہ میر عزیز بزنجو
تربت(نمائندہ انتخاب)معروف شخصیت میر یاسر بہرام رند اور مفتی شاہ میر عزیز بزنجو نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ کہ ملا عمراور ان کے فرزندوں کی شہادت کے افسوس ناک سانحہ کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ بے بنیاد خبریں اور منفی افواہیں گردش کررہی ہیں جس میں لشکر خراسان نامی تنظیم نے بدلے میں سرکاری اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے اور اس سلسلے میں لشکر خراساں اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے باہم اتحاد کی جو خبر پھیلائی گئی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے،یہ سب بے بنیاد اور بے سروپا باتیں ہیں،ہمارے علم کے مطابق تربت میں لشکر خراسان نامی تنظیم اور ٹی ٹی پی کا وجود ہی نہیں ہے، ہمارا اور ہمارے ساتھیوں کا اس جیسی کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے،اس طرح کی بے بنیاد خبریں ملک دشمن عناصر کی طرف سے ایک پروپیگنڈا اورگھناؤنی سازش ہے جس کامقصد ریاستی اداروں کو سماجی و مذہبی شخصیات کے خلاف ابھارناہے۔


