جلسوں کیلئے اجازت نہ پہلےدرکار تھی نہ اب چاہیے،نفیسہ شاہ

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق کہنا ہے کہ جلسوں کے لیے کٹھ پتلی اور وسیم اکرم پلس حکومت کی اجازت نہ پہلے درکارتھی نہ ہی اب چاہیے۔

نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملتان اور لاہور کے جلسوں کے لیے اجازت نہ دینےکا فیصلہ قابل مذمت ہے، حکومت اجازت ناموں کی آڑ میں اپوزیشن رہنماؤں کو مسلسل ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے۔

نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پی ڈی ایم اپنا راستہ خود بنائےگی، پشاور کے بعد ملتان اور لاہور کا جلسہ بھی شاندار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود حکومتی وزراء اب بھی کارنر میٹنگس کرتے پھر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

نفیسہ شاہ کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا حکومت نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف کوئی ایکشن لیا؟ کیا حکومتی اجتماعات میں کورونا نہیں آتا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں