عنقریب نیازی حکمران جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے،مولانافضل الرحمن
ڈیرہ غازی خان : سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک عمران حکومت کے خاتمہ کی نوید ثابت ہوگی،میڈیا پر پابندی میر شکیل الرحمن جیسے صحافیوں کی گرفتاریاں ملک میں مارشل لاء کی بدترین شکلیں ہیں، حکومت کے دوسال ناکامی ہی ناکامی میں ڈوبے ہوئے ہیں معاشی بد حالی نے غریب کومشکلات میں گھیر لیا ہے حکومت کی ناتجربہ کاری نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔ وہ ڈیرہ غازیخان سے جماعتی وفد سے ملاقات کررہے تھے وفد نے مولاناقاری جمال عبدالناصرملک فیض محمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ان سے ملاقات کی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عوامی غیض وغضب اور پی ڈی ایم کی وحدت بتارہی ہے کہ حکومت کاسورج عنقریب غروب ہونے والا ہے اور مزیدکہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی تمام مذھبی سیاسی قیادت متحدہے میاں نواز شریف محترمہ مریم نواز ورآصف علی زرداری بلاول بھٹو محمود خان اچکزائی اسفندیار ولی اویس نورانی پروفیسرساجد میر آفتاب شیر پاوکی اعلی قیادت کیساتھ ملکرملک وقوم کی فلاح اور جمہوریت کے استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں ملک کے تمام اداروں کو آئینی دائرے کاپابند کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک سیاسی افق پر تاریخ رقم کرکے پاکستان کو خوشحال مستحکم پا بناکردم لیں گے ملک کی مایوس کن صورتحال میں ہم سب کو بحیثیت پاکستانی سوچنا ہوگا 30نومبر ملتان کے جلسے سے ملک کے غدارحکمران مستعفی ہونے پرمجبور ہوجائیں گے عنقریب نیازی حکمران جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے غریب قوم کانعرہ ہے گونیازی گوتنگ حال معاشی بحران کا شکارکسان اور تاجرڈاکٹراساتذہ اور مزدور طبقہ پورے ملک میں احتجاج کررہاہے پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک عوامی جم غفیرکیساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوگی بیروزگاری نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے


