کورونا،محض تعلیمی اداروں کی بندش طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے،منیر جالب بلوچ

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آر گنا ئزیشن (بی ایس او) کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ کرونا وائرس کی وباء کا بہانہ بنا کر محض تعلیمی اداروں کی بندش طلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے طلبا کا رواں تعلیمی سال پہلے سے ہی ضائع ہوچکا ہے اب ایک بار پھر تعلیمی اداروں کا بندش نا قابلِ قبول ہے ایسی صورت میں جب تمام کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے ہیں اور زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے صرف تعلیمی اداروں کی بندش حکومتی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کرونا لاک ڈان کے دوران تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ورچوئل کلاسز کا اہتمام کیا گیاتیسری دنیا کے ممالک میں آن لائن کلاسز کا انعقاد اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ حکومت وقت زمینی حقائق سے بالکل بے خبر ہے بی ایس او نے حکومت کے اس بچگانہ اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اور عدالتی احکامات کی روشنی میں آن لائن کلاسز منسوخ کراکر بلوچستان کے لاکھوں طلبا کا مستقبل دا پہ لگنے سے بچا لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت اگر حقیقتا کرونا وبا ء کو لے کر سنجیدہ ہے تو ایس او پیز کے تحت تعلیمی اداروں کو کھول کر تعلیمی سال مکمل کروائے بصورت دیگر بی ایس او قانونی چارہ جوئی سمیت ملک گیر پر امن احتجاج کا جمہوری حق محفوظ رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں