جام کمال کا بی ایم سی میں بے ضابطگیوں کے ذمہ دارکیخلاف کارروائی کا حکم

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ پر حب بائی پاس، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ میں ماضی کی کمزوریوں و بے قاعدگیوں اور میڈیکل اسٹور ڈیپارٹمنٹ(ایم ایس ڈی) میں بے ضابطگیوں پر ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ احکامات وزیراعلی معائنہ ٹیم کی سفارش پر دیئے ہیں جس پر سی ایم آئی ٹی مزید کارروائی عمل میں لائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں