”ووٹ کو عزت دو“ کہنے والے ”جناح کے دستخط کو عزت دو“ نہیں کہتے،نواب رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ ووٹ کو عزت دوکے نعرے اور محمد علی جناح کے اقوال کے حوالہ دیتے سب سیاستدان تھکتے نہیں تاہم جناح کے دستخط کو عزت دو کاکوئی نہیں کہتا کیونکہ دستخط میں محکوم بلوچوں اور دوسرے اقوام کے حقوق تسلیم کیے گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ سب سیاستدان کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، ووٹ پہ ڈاکا پڑا، دھاندلی ہوئی، گو عمران گومحمد علی جناح کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوے ہوے نہیں تھکتے لیکن ان میں سے ایک بھی نہیں کہتا جناح کے دستخط کو عزت دو کیونکہ دستخط میں محکوم بلوچوں اور دوسرے اقوام کے حقوق تسلیم کیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


