اپوزیشن کو کرونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی،اسدقیصر
اسلام آباد :قو می اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو کرونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کرونا کی صورتحال کو سمجھیں ہمیں کرونا صورتحال کو مدنظر رکھ کر متفقہ فیصلے کرنے چاہیے اپوزیشن سے خود رابطہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی اپوزیشن کے شرکت سے انکار کی وجہ وہ خود بتا سکتے ہیں۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے کرونا کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی اسد عمر، بابر اعوان اور علی محمد خان شریک ہو ئے۔اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی نمائندہ شریک نہ ہوا۔این سی او سی حکام کی جانب سے اجلاس کو کرونا سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کرونا کی دوسری لہر میں شدت آئی ہے عوام کو کرونا ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے کرونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہیے۔وفاقی وزیر اسد عمراپوزیشن کے جلسوں سے کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے قومی قیادت کو اپنے طرز عمل کو بدلنا ہوگا۔ ہمیں لوگوں کو سمجھانا ہے کہ وہ عملدرآمد کرنا ہے دوسری لہر بہت خطرناک ہے بڑی تعداد میں لوگ ہسپتالوں میں جا رہے ہیں روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا صورتحال پربریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کے موجودہ صورتحال کے بارے آگاہ کیا انوار الحق کاکڑنے کہا سیاسی جلسے اور عوام کے اجتماعوں کو بند کروانا ہوگا حکومت کو عوام کی صحت کا خیال کرنا چاہیے۔


