مریم اورنگزیب کو سیلفی کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا
لاہور:مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کو وطن واپس لانے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے قریب ایک مداح آکر کھڑا ہوگیا۔پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد مداح نے مریم اورنگزیب سے سیلفی کی فرمائش کی۔مریم اورنگزیب نے سیلفی کی اجازت دی تو مداح نے ایک سیکنڈ انتظار کیے بغیر ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور سیلفی لینے لگا،مریم اورنگزیب نے سیلفی لینے والے شخص کا ہاتھ جھٹکا اور پھر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔
Load/Hide Comments


