دکی۔رہزنوں کا ایک شخص کے قتل کا انکشاف
دکی(نامہ نگار)ایس ایچ او دکی ظفر عباس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈکیتی کے واردات کے دوران گرفتار ہونے والے دو ڈاکووں خان اور داود شاہ ونیچی ساکنان ہرنائی نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے 2019 میں ضلع ہرنائی کیرہائشی عبدالحق سے کرم خان لیز ایریا میں دوران ڈکیتی موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش میں فائرنگ کرکے عبدالحق ونیچی کو قتل کرنے کااعتراف کرلیا ہے۔جسکے بعد دونوں ڈاکوں کو مقدمہ نمبر 86/029 میں مقتول کے بھائی نے نامزد کرلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ کی بدولت لیویز فورس کی تعیناتی کی وجہ سے پولیس لیویز کے ہمراہ ملکر کاروائیاں کررہی ہیں شہر میں پولیس کے ساتھ لیویز کے اہلکار گشت کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


