خضدار میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، شہری پریشان

خضدار (نمائندہ خصوصی) خضدار میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ۔ شہری موٹرسائیکل ونقدی سے محروم تفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہاہے گزشتہ روز جعفرآباد پل پر ڈکیتوں نے گن پوئنٹ پر جعفر آباد کے رہائشی کو موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم کردیا شہر میں دن دیہاڑے چوری کے واقعات نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے عوامی حلقوں نے پولیس سے اسطرح وارداتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں