عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے مرحومہ ومغفورہ بیگم کلثوم نواز کے مری میں واقع گھر پرجمعرات کو دھاوا بولا، بغیر کسی نوٹس یا اطلاع کے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی گئی، وڈیوز بنائیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاگیا، عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس میں مسلم لیگ(ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہانیب نیازی گٹھ جوڑ نے مرحومہ ومغفورہ بیگم کلثوم نوازصاحبہ کے مری میں واقع گھر پرجمعرات کو دھاوا بولا۔ بغیر کسی نوٹس یا اطلاع کے گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کی گئی، وڈیوز بنائیں۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ جب پورا شریف خاندان والدہ کے غم سے نڈھال اور ان کی تجہیز وتکفین کے لئے مصروف ہے، ایسے میں عمران صاحب انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں۔


