کوئٹہ، طلبا تنظیموں کے زیراہتمام یکجہتی مارچ کا انعقاد
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،پشتون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار, پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آزاد) کے زیراہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے پریس کلب کوئٹہ تک اسٹوڈنٹ یکجہتی مارچ کا انعقاد کیا گیاجسکی قیادت بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کیا ریلی مارچ کے شرکاء نے مطالبات کے حق میں پلے کارڈرز اور بینر اٹھائے تھے اور مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی گئی جسمیں طلباء کے کثیر تعداد نے شرکت کی .
اس موقعے پر بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ،پی ایس او کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان،بی این پی کے سنٹرل کمیٹی کی ممبر میڈم شمائلہ اسماعیل بلوچ،پی ایس ایف کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر مزمل خان ،بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری ابرار برکت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء یکجہتی و طلباء طاقت ہی منظم و باشعور نظام تعلیم کی بنیاد ہے تعلیمی اداروں میں منفی عوام کرپشن اجارہ داری فیورزم و سیکیورٹی فورسز کا غیر قانونی عمل دخل تعلیم سے شعور کو ختم کرکے صرف رٹہ فکیشن و تعلیم برائے شعور کے صرف تعلیم برائے کلرک کو پروان چڑھارہی یے .
طلباء یونین پر پابندی سے تعلیمی اداروں میں بحث و مباحثے کے بجائے انتہاء پسندی کو فروغ مل چکی ہے باشعور و منظم تنظیمی سرگرمیاں ہی مثبت تنقید و تحقیق کو پروان چڑھاسکتے ہے طلباء یونین پر پابندی سے نظام تعلیم باصلاحیت و باکردار کیڈرز سازی کا راستہ روکنا یے بلوچستان میں طلباء تنظیم شدید ریاستی قدغن و مظالم کے باوجود کیڈرسازی و تنقید و تحقیق کو پروان چڑھارہے ہے ریاست کی طرف سے مکمل شعوری قدغن لگایا جاچکا یے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تعلیمی اداروں میں معمول بن چکے یے طلباء آج بھی لاپتہ کئے جارہے ہے جبکہ اب تعلیمی حقوق تک کے لئے طلباء کو آواز بلند کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی جامعہ بلوچستان میں جنسی اسکینڈل کے محرکات بھی طاقت کے زریعے پروان چڑھائے گئے اب بھی طالبات حصول تعلیم سے کتراریے ہے اسکینڈل کے محرکات اب بھی پروان چڑھائے جارہے ہے امتحانات میں نقل کلچر سفارش و فیورزم کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب تعلیم کو کاروبار بنایا جاچکا یے ایچ ای سی کے بجٹ پر کٹ لگا کر طلباء وطالبات پر فیسوں کا بوجھ ڈالا گیا یے تاکہ اداروں میں سماجی کشکمش کے تحت طلباء کو تعلیم سے محروم کیا جاسکے موجودہ کھٹن صورتحال میں طلباء تنظیوں کا یکجہتی قابل ستائش ہے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا.


