ڈاکٹر لیاقت سنی کے اغوا کا مقدمہ درج،ملزمان 3 گاڑیوں میں سوار تھے، بازیاب پروفیسرز
مستونگ:پروفیسر ڈاکٹرلیاقت سنی کے اغوا کا مقدمہ سٹی پولیس تھانہ مستونگ میں درج نامعلوم افراد کیخلاف درج ، بازیاب ہونے والے پروفیسرز ڈاکٹرشبیر شاہوانی اور پروفیسر نظام بلوچ نے پولیس کودئے گئے بیان میں کہاکہ نامعلوم افراد انہیں دو گھنٹے تک گاڑی میں لے کرچلتے رہےاغواہ کار ہم سے بدتمیزی بھی کرتے رہےہمیں زدکوب بھی کیا۔اغواہ کار چھ کروڑ روپےکی رقم کا مطالبہ کیا۔اغواہ کار لیاقت سنی کی تخواہ کا بھی بار بار پوچتے رہے ہمارے تنخوائوں سے متعلق بھی پوچھتے رہے۔ اغواہ کاروں نے ہمیں کانک کے علاقے اغبرگ کے قریب چھوڑدیا اور پروفیسر لیاقت علی سنی کو ساتھ لے گئے۔اغواہ کار ہمارے موبائل شناختی کارڈز نقدی وغیرہ بھی لے کر گئے۔اغوا کار تین کار گاڑیوں میں سوار تھے۔

Load/Hide Comments


