ریاست کی رِٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے‘ فردوس عاشق اعوان

لاہور:وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریاست کی رِٹ چیلنج کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے،بزدار حکومت بارہا کہہ چکی کورونا جیسی وباء کے دوران عوام کی زندگی پی ڈی ایم کے سیاسی بیروزگاروں کے سپرد کرکے خطرے میں نہیں ڈال سکتے، اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ڈی ایم جلسوں کی پرواہ نہیں مگر عوام کی زندگی کا تحفظ ہمیں بلاتفریق مقدم ہے خواہ وہ کسی بھی جماعت سے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں