پی آئی اے کا چھوٹے روٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد:قومی ائیرلائن، نے چھوٹے روٹس پر فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی آے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹے روٹس کی پروازوں میں کوئٹہ، گوادر، بہاولپور، رحیم یارخان اورملتان سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے پروازیں بھی شامل ہیں، ان تمام پروازوں کا شیڈول تبدیل نہیں کیا گیا جب کہ کراچی اور سکھر کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، اسلام آباد، گلگت،گوادر، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان کے لیے چھوٹے اے ٹی آر جہاز استعمال ہوتے ہیں، اس لیے یہ تمام پروازیں شیڈول کے مطابق اپنے روٹس پر روانہ ہوں گی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد کراچی اور سکھر ائیرپورٹ سے مقامی پروازیں کے لیے بند کردیے گئے۔
Load/Hide Comments