لشکری رئیسانی کیخلاف نیب کارروائی انتقامی ہے‘ پرنس موسیٰ جان بلوچ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے نائب صدر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے نیب کی طرف سے پارٹی کے سینئر لیڈر حاجی میر لشکری رئیسانی کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے ایک بیان میں انہون نے کہا کہ حاجی لشکری رئیسانی ایک ممتاز قبائلی وسیاسی رہنما ہیں ان کا تعلق چیف آف ساراوان کے گھرانے سے ہے جبکہ ان کا ایک طویل سیاسی پس منظر ہے اس کے باوجود ثبوت کے بغیر انکو نوٹس بھیجنا اور میڈ ٹرائل اس مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد بلاوجہ شرفا کی پگڑیاں اچھالنا ہے انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بغیر معزز رہنماؤں کی عزت کو پامال کرنا غیر جمہوری اور غیر قانونی قدم ہے جسے بلوچستان کے عوام قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا کلچر مختلف ہے یہاں معزز شخصیات کو عزت واحترام دیا جاتا ہے لیکن نیب والے اس کلچر سے الگ نہیں ہیں حکومت کی ایسی ہی کارروائیوں کے نتیجے میں کافی عرصہ سے حالات خراب ہیں اگر حکومت نے حالات سے سبق نہیں سیکھا تو بلوچستان کی بھڑکتی ہوئی آگ مزید تیز ہوجائے گی جس کے نتیجے میں پرامن لوگ بھی احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے انہوں نے مشورہ دیا کہ اب ملک بلا تحقیقات اوربغیر ثبوتوں کے رہنماء انتقامی کارروائیاں نہ کرے یہی حکومت کے حق میں اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیب ثابت کرے کہ وہ ایک آزاد ادارہ ہے انتقامی کارروائیوں سے یہ تاثر مضبوط ہوتا ہے کہ یہ حکومت کے تابع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں