پنجاب کے مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

فیصل آباد:کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن ریٹائرڈمحمدعثمان کے مطابق فیصل آباد کے 4،لاہورکے 26 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور کردیا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔کرونا وائرس کی سنگین صورت حال کے پیش نظر زیادہ مثبت کیسز والے فیصل آباد کے4، لاہورکے26،راولپنڈی کے 15،ملتان کے 7،لیہ کے 5، سرگودھا کے 4،گوجرانوالہ کے 3،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے3اورمیانوالی کے 2علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیا گیاہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے نوٹی فکیشن جاری کر دیا،فیصل آباد کے سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں محلہ کوہ نور، سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی بی بلاک، مدینہ ٹاؤن اور پیپلز کالونی نمبر 2شامل ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تین علاقوں میں محلہ اسلام نگر،محلہ شاہ حسین اورمحلہ چھار شامل ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز اورریسٹورنٹس بندرہیں گے،علاقہ مکینوں کی نقل وحمل پر پابندی ہوگی اورایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا،مذکورہ علاقوں میں ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی،تمام سرکاری اورنجی دفاتر بند رہیں گے تاہم بیکریاں اورجنرل سٹورز صبح 7بجے سے شام 7بجے تک کھل سکیں گے،اسی طرح میڈیکل سٹورز،فارمیسیز،میڈیکل لیبارٹریاں،کلینکس،ہسپتال ودیگر میڈیکل سروسز چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گے،#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں