بلوچستان کی 93فیصد آبادی گیس کی سہولت سے محروم ہے،کبیر محمدشہی

مستونگ :نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے کے 93 فیصدآبادی گیس جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے حالانکہ یہ گیس 1952 میں بلوچستان کے علاقہ سوئی سے دریافت ہوئے اور ملکی آئین و قوانین کے مطابق جس صوبے یا علاقے سے کوئی معدنی وسائل دریافت ہوتے ہیں سب سے پہلے ان وسائل پر انہی کے باسیوں کا حق ہے مگر المیہ یہ دیگر صوبوں میں لوگ گیس سے اپنے روزمرہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں ہے یہاں ہم سخت سردی میں اپنے بچوں کی زندگی بچانے کے لیئے استعمال کرتے ہیں.نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا محور و مقصد عوام کی بنیادی ضرویات زندگی انکی دیلیز پر حل کرنا ہے۔مستونگ کے گیس پریشر سے محروم علاقوں کے لیے نئی پائپ لائن و نئی ٹی بی ایس وال منظور کروانے اور اس سے پریشر کا بہتر ہونا خوش آئند اقدام ہے۔منصوبے کی منظوری مستونگ کے عوام پر احسان نہیں بلکہ اسکو ہم اپنی سیاسی و قومی فریضیہ سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج نیشنل پارٹی مستونگ سابق تحصیل صدر ظفر بلوچ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے چائے پارٹی کے موقع پر مختلف اقوام کے قبائلی عمائدین اور نیشل پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوِئے کیا۔۔۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی آحمد لانگو مستونگ کے قائم مقام صدر حاجی نزیر سرپرہ تحصیل صدر نثار مشوانی سابق ناظم و سینئر رہنما میر سکندر خان ملازئی ملک عبدالسلام بلوچ ملک عبدالرسول لہڑی میر زیشان سارنگزئی صالح محمد باروزئی خلیل آحمد باروزِئی کے علاوہ کلی گلقنڈ کلی اشکنہ کلی بہرام شہی کلی خواصام کلی شمس آباد و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں