چینی صوبہ ہوبے کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کااعلان
بیجنگ،کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ چینی صوبت ہوبے کے لاک ڈان میں کافی حد تک نرمی کر دی گئی ہے۔چینی میڈیا نے منگل کو بتایاکہ جاری کیے جانے والے سرکاری بیان کے مطابق تندرست شہریوں کو یہ صوبہ چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ گزشتہ دو ماہ سے اس صوبے کا رابطہ باقی دنیا سے کاٹ دیا گیا تھا۔ صوبائی دارالحکومت ووہان ابھی بھی سات اپریل تک بند رہے گا۔ دنیا میں اسی صوبے سے کورونا وائرس کا آغاز ہوا تھا۔
Load/Hide Comments