نوابزادہ طارق مگسی نے ن لیگ میں شمولیت کی تردید کردی
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی اے پی سے میرا تعلق ہمیشہ قائم ودائم رہے گا ہماری پارٹی منظم پارٹی ہے جس سے میرا گہرا تعلق ہے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کی تردید کرتا ہوں کہ ہم مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت صوبہ میں بہتر انداز میں بلوچستان کی نمائندگی کر رہی ہے اور عوام کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں سمیت تعلیم صحت‘ پانی کا صاف پانی اور روزگار ہماری پارٹی کے منشور مین شامل ہے الحمداللہ بہت کم عرصے میں بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بڑے منصوبے کا آغاز ہو چکا ہے بلوچستان عوامی پارٹی واحد پارٹی ہے کہ جو عوام کی امنگوں پر پورا اترے کی۔


