بی پی ایل اے کی تقریب حلف برداری 7 دسمبر کو ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر سے جاری اخباری بیان میں تمام کالجوں کے مرد و خواتین پروفسیروں کو بی پی ایل اے کی تقریب حلف برداری کے موقع پر سوموار 7 ، دسمبر 2020 صبح 10 بجے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلزکالج کوئٹہ کینٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم اور معروف سیاسی و قبائلی رہنما سردار یار محمد رند ہوں گے جبکہ ان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے کئی دیگر معزز مہمانوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ بی پی ایل اے کی اس شاندار اور پروقار تقریب میں کالج پروفیسروں کی واحد نمائندہ تنظیم کی نو منتخب کابینہ حلف اٹھائے گی اور اپنے جائز قانونی مطالبات کے علاوہ پیشہ ورانہ مسائل و مشکلات کو بھی سامنے رکھے گی۔ درایں اثنا بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی کے مرکزی صدر پروفیسر حمید خان نے تمام عہدیداروں اور بی پی ایل اے کے ممبران کو اس تقریب میں بھرپور شرکت کی دعوت کے موقع پر کہا ہے کہ جس اعتماد کے ساتھ کالج اساتذہ نے اس کابینہ کو منتخب کیا ہے موجودہ منتخب کابینہ تمام جمہوری، آبرومندانہ اور قانونی ذرائع کو استعمال کرکے اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل ضرور بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی کابینہ کے اراکین اور کالج اساتذہ کی صلاحیتوں پر مکمل یقین ہے کہ مشاورت ، معاونت اور شراکت کے بنیادی اصولوں پر کاربند رہ کر ہی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں