ایک لڑکے کی خاطر دو یونیورسٹی کی طالبات آپس میں لڑپڑیں، ویڈیو وائرل

لاہور: ایک لڑکے کی خاطر دو یونیورسٹی کی طالبات آپس میں لڑپڑیں، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کیمطابق لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں دو طالبات ایک لڑکے کی خاطر آپس میں لڑپڑیں، گالم گلوچ، نازیبا الفاظ اور تھپڑ مارتے ویڈیو وائرل ہوگئی، تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات کا ہونا پہلی بار نہیں اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایسے کافی واقعات کی ویڈیوز وائرل ہوچکیں ہیں، طلبا تنظیموں میں تصادم کی وجہ سے ادارے کی ساکھ متاثر ہوکررہ جاتی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس نئی ویڈیو میں لڑکے نہیں بلکہ دو لڑکیاں ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ رہی ہیں اور بھی ایک لڑکے کی خاطر، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید لباس اور کالے رنگ کی جیکٹ پہنے ایک لڑکی کھڑی ہے جو اپنی دوست لڑکی کو نامناسب الفاظ کہہ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں