بھارتی اداکار رجنی کانت کا اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

معروف بھارتی اداکار رجنی کانت نے اپنی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق اداکار رجنی کانت نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ جنوری 2021 میں اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھیں گے جو آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی۔اداکار رجنی کانت کے مطابق وہ ریاست تامل ناڈو میں کرپشن سے پاک حکومت لانا چاہتے ہیں اور ان کی پارٹی ضرور الیکشن جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلم ‘اناتھ’ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اپنے سیاسی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کریں گے اور اس مرتبہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار رجنی کانت نے 3 سال قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی سیاسی جماعت قائم کریں گے اور انتخابات میں بھی حصہ لیں گے لیکن اس اعلان کے بعد رجنی کانت کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں