دکی، ٹریفک حادثے میں اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق
دکی : بلوچستان کے علاقے دکی میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے طماقب دکی میں لورالائی شاہراہ پر رباط کے علاقے میں ٹوڈی کار نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایف سی اہلکار شقیاز خان ولد پائیو خان اور رحمت اللہ ولد حاجی زکریاشامل ہیں۔ایف سی اہلکار کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے کرک سے ہے۔ٹوڈی کار ڈرائیور جائے حادثے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے لاشیں سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئی ہیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں کرک اور زیارت روانہ کردی گئی۔
Load/Hide Comments


