ترکی، غیر قانونی طور پر مقیم 22 پاکستانی ڈی پورٹ کر دئیے گئے
اسلام آباد :ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 22 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والی پاکستانی شہری پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق 11 افراد کو امیگریشن کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ 11 دیگرافراد کو ایف آئی اے کے انسداد اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


