میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں پر نوجوانوں کالانگ مارچ دوسرے روز بھی جاری
خضدار(نمائندہ انتخاب) خضدار کے لیویز پوسٹوں پر میرٹ کو پامال کرنے والوں کے خلاف خضدار کے بیروزگار نوجوانوں کا خضدار ٹو کوئٹہ پیدل لانگ مارچ آج دوسرے نوغے باغبانہ سے شروع ہوئی۔ نوغے کے ایریاز پر پیدل لانگ مارچ کرنے والے نوجوانوں کا استقبال بی این پی(عوامی) کے رہنما ء زہری امن کمیٹی کے ممبر رؤف گل موسیانی اصغر کے بی موسیانی ودیگر علاقے کے عمائدین نے نوجوانوں کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی لانگ مارچ کے شرکاء نے کہا کہ ہمارے حوصلے پست نہیں جدوجہد کرکے اپنے حقوق کی جنگ میں کا میابی حاصل کریں گے۔علاقے کے لوگوں اورسیاسی پارٹیوں کی حوصلہ افزائی سے ہمارے حوصلے مذید بلند ہوئے ہیں۔اس موقع پر اظہار یکجہتی کرنے والوں نے کہا کہ آپ نوجوانوں نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے ہم اپنی طرف سے اور تمام سیاسی پارٹیوں کی طرف سے تمام تر معاملات ہم شریک ہیں۔


