امریکی فوج کے 14کمانڈویونٹ لیڈر قتل و جنسی جرائم کے واقعات پر برطرف

ٹیکساس (انتخاب نیو ز)قتل اور جنسی جرائم کے متعدد واقعات کے بعد امریکی فوج کے ریاست ٹیکساس میں فورٹ ہْڈ کے فوجی اڈے کے چودہ کمانڈر اور یونٹ لیڈر برطرف یا معطل کر دیے گئے ہیں۔ اس بیس کو امریکی فوج کا ’سب سے زیادہ جرائم زدہ اڈہ‘ کہا جاتا ہے۔واشنگٹن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق امریکی فوج کی قیادت نے منگل کی شام اعلان کیا کہ ریاست ٹیکساس میں فورٹ ہْڈ کے مقام پر قائم اسی نام کی ملٹری بیس کے ایک درجن سے زائد فوجی کمانڈر اور یونٹ لیڈر یا تو ان کی ذمے داریوں سے برطرف یا پھر معطل کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں