ایشیائی بینک کی ترقیاتی پروگرام کے دوران حکومت کے ناکافی تعاون پر تشویش
اسلام آباد(انتخاب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک اے ڈی بی نے پاکستان میں 5سالہ پروگرام کے دوران حکومت کے ناکافی تعاون پر تشویش کااظہارکیااور اسے مطلوبہ نتائج ھاسل نہ ہونے کی وجہ قرار دیا۔اے ڈی بی کے انڈیپنڈنٹ ایویلویشن ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کیلئے 2015ء سے 2019ء کے درمیان 7ارب روپے کی فنڈنگ اور اس کے نتائج کاجائزہ لیا ہے جائزے کے مطابق پاکستان میں سیاسی ماحول کی وجہ سے اصلاحات کے عمل میں تسلسل قائم نہیں رہا جبکہ حکومت نے پرواجیکٹس کیلئے بروقت فنڈز کا اجراء نہیں کیا اور نہ ہی مناسب افرادی قوت لگائی گھی رپورٹ میں ادارہ جاتی اصلاحات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نقائص کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


